ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایشین ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن ہانگ کانگ میں 21 مئی سے 2 جون تک منعقد ہوگا

کراچی(پی پی آئی) ایشین ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن جو خواتین کے بیس بال ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے ہانگ کانگ میں 21 مئی سے 2 جون 2023 تک منعقد ہوگا۔ جاپان، کوریا، تائیوان، چین، ہانگ کانگ، فلپائن، بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا کو بتائی۔انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ جولائی میں چین میں منعقد ہوگی۔ جس میں پاکستان انڈر 15 بیس بال ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ایشین بیس بال چیمپئن شپ (سینئر) نومبر میں تائیوان میں منعقد ہوگی۔ ٹاپ 3 ٹیمیں U-23 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کریں گی اور 15واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 اسلام آباد جیتنے کے بعد، پاکستان بیس بال ٹیم پہلے ہی اس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ 19ویں ایشین گیمز 24 ستمبر سے 7 اکتوبر 2023 تک چین کے شہر ہانگ زو میں منعقد ہوں گے۔ گیمز میں 13 ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستان پہلے ہی گیمز کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔