نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے:مراد علی شاہ دہشتگرد دوبارہ ملک کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشکلات ہیں لیکن انشا اللہ مل کر ان مشکلات پر قابو پائیں گے،ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگرد ایک بار پھر کوشش کررہے ہیں کہ ملک کو مشکل میں ڈالیں۔یوم پاکستان پ کے موقع پر کراچی مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے، ایک بار پھر دہشتگرد کوشش کر رہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں، ہماری حکومت، پولیس، رینجرز، فوج اور انٹیلی جنس مل کر کام کر رہے ہیں، دو مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش کو خود دیکھ رہا ہوں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں، صوبے میں ہر تحصیل اور ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگا رہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈیننس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔