نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کا قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکہ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پرائے کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدے کا مقصد تحریک انصاف کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، “سازشی سائفر” میں ناکامی کے بعد اب زور و شور سے ڈالرز میں اثر و رسوخ خریدا جا رہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ تو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ فرم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی امریکہ کے “ڈسیشن میکرز” کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی اور ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی۔ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات داؤ پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے مسلسل لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہے؟۔ شیر ی رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا،تاہم آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ ” کھیلنے” کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہے۔ عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔