نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضہ بناتے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(پی پی آ ئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر بیان دیتے ہیں،مفروضوں پر بیان دینا بند کر دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہوگیا ہے،عمران خان اپنے خطاب میں بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے، عمران خان کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ امریکی لابسٹ جو کہ عمران خان کے پے رول پر ہیں، روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے حق میں بیانات جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کے عمران خان کے حق میں بیانات کو پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت سمجھتے ہیں۔ عمران خان سن لیں پاکستان میں حکومت لابنگ فرم یا کسی بیرونی دباؤ میں کبھی نہیں آئے گی۔