جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے جو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتِحال کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا ہے کہ شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں، آرٹیکل 224 کا تقاضا ہے کہ انتخابات کے وقت وفاق اور صوبائی اکائیوں میں نگراں حکومتیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو 2 صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی، 30 اپریل کو 2 صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لیے متنازع ہو جاتے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے، فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، پنجاب اور کے پی میں مردم شماری سے پہلے انتخابات ہوں یہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کے سبب 2 صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیا جا رہا ہے، ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا کہ وہ جب چاہے آئین توڑ دے، جب چاہے اسمبلی توڑ دے، جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ دے، جب چاہے الیکشن کمیشن پر حملہ کرے، عدالت پر دھاوا بول دے؟ یہ نہیں چلے گا۔