جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے شیڈول دیا: رانا ثنااللہ

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر داخلہ را نا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے شیڈول دیا،ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ
را ناثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں حالات ایسے ہیں کہ اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ الیکشن کے حوالے سے مختلف آراہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار حاصل ہے،حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے۔ ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کے بعد حکومت برسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہو گی، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ جو آڈیو لیک ہوئی،کیا علی ساہی کاکوئی وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔