شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا یوم پاکستان پر مبارکباد

سری نگر/مظفر آ باد(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما وں نے’یوم پاکستان‘کے موقع پر حکومت پاکستان اور عوام کو مبارکباددیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو مسلم دنیا میں زبردست سیاسی اہمیت حاصل ہے اور یہ ملک نہ صرف خطے بلکہ پورے دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ کشمیرمیڈیاکے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند رہنما نعیم احمد خان، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی اور مولانا پیر ساجد ندوی نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری اور پاکستانی مذہب کے عظیم رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔ کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف قربانیوں کی ایک بے مثال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے بلکہ وہ کشمیریو ں کے حق خودارادیت کا زبردست حامی اور وکیل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے اور یوم پاکستان اسی طرح منائیں گے جس طرح پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام مناتے ہیں۔دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماؤں سید یوسف نسیم اور گلشن احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام جغرافیائی، ثقافتی، مذہبی، معاشرتی، اور تاریخی رشتوں میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ کے بروقت بیان جس میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، سے بھارتی تسلط سے آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔