جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،محبو بہ مفتی کی دفعہ 370کی بحالی تک الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی بحالی تک جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔کشمیر میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک دفعہ 370بحال نہیں کی جاتی وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ 370کی بحالی ان کیلئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی انہوں نے بطور ممبر اسمبلی حلف لیا وہ دو آئینوں اور دو جھنڈوں کے تحت لیا جن میں جموں و کشمیر کا آئین اور بھارت کا آئین شامل ہے۔محبوبہ مفتی نے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کی بحالی کی امید بھی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ بھارت نے اگست 2019 میں دفعہ 370کو منسوخ کر دیا تھاجس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔