جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی ’مجھے قتل کرنے کی سازش‘من گھڑت بیانیے کے سوا کچھ نہیں: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے مبینہ قتل کی منصوبہ بندی کے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ انتہائی سنجیدہ الزام ہے جس کے ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، عدالت عمران خان سے ثبوت طلب کرے، اس سے پہلے بھی وہ سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگا کر سیاسی بیانیہ بناتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عمران خان نے دھاندلی اور کرپشن کے الزامات لگا کر جھوٹا سیاسی بیانیہ بنایا تھا، اس بار انتخابات میں ان کو نئے بیانیے کی ضرورت ہے، ’مجھے قتل کرنے کی سازش‘بھی ’بیرونی سازش‘ کی طرح بے بنیاد اور من گھڑت سیاسی اور انتخابی بیانیے کے سوائے کچھ نہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ اگر ان الزامات میں صداقت ہوتی تو قتل کی سازش کرنے والوں کے نام ویڈیو میں ریکارڈ کرنے کے بجائے عدالت کے سامنے رکھتے، یہ انتخابات سے پہلے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے بیانیہ بنا رہے ہیں، بغیر ثبوت کے یہ الزامات انتخابی مہم کے سوائے کچھ نہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں بھی مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔