کراچی (پی پی آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روزے بھی پانی،بجلی اور گیس کا بحران رہا،عوامی شکایات کے مطابق نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال اور دیگر علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں بنیادی ضروریات کی فراہمی متاثر رہی۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ بچے، بزرگ اور بیمار جو روزہ نہیں رکھ سکتے ان کے لئے کھانا کیسے بنائیں۔علاقہ مکینوں کو دن کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔