کراچی (پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، سکھر اور مٹیاری سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے قائم 30 سے زائد الخدمت اسٹڈی سینٹرز میں “گرین پاکستان” تقریبات کا اہتمام کیا۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر اسٹڈی سینٹرز کے باہمت بچوں نے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے پودے بھی لگائے۔ گرین پاکستان کے عنوان سے ہونے والی تقریبات میں بچوں کے لئے مقابلہ مصوری کا بھی انعقاد کیا گیا۔