پاکپتن میں سفاک ملزم نے اپنے گھر کے سات افراد کو قتل کردیا جائیداد کے تنازعہ پر مرنے والوں میں ملزم کے2 بھائی، بھابھی اور بچے شامل

پاک پتن (پی پی آئی)پاکپتن بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 2 بچوں اور 3 عورتوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پاکپتن تھانہ صدر کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر گھریلو جھگڑا ہوا جس میں ایک ہی وقت میں سات جانیں ضائع ہوگئیں۔ابتدائی اطلاعات نے مطابق حقیقی بھائی سرور نے جائیداد کے تنازع پر 7 افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ملزم کے دو بھائی، بھابھی اور بچے بھی شامل ہیں۔