جرمنی میں طب اور سماجی خدمات کے شعبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی طلب میں اضافہ

برلن (پی پی آئی)جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ جرمنی کے مختلف شعبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برلن میں قائم سفارت خانہ میں جرمن کمپنی بزنس کورل کے ایم ڈی سید محسن رضا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنرمند افراد کی نقل و حرکت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ طب اور سماجی خدمات کے شعبوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Next Post

سبسڈیز ختم کرنے سے پاکستانوں کی اکثریت کو معاشی مشکلات کا سامنا تعلیم یافتہ ملازمت پیشہ طبقہ اپنی ضروریات کم اور اخراجات محدود کرنے پر مجبور بچوں کو تعلیم دلوانا آسان نہیں رہا،بڑھتے اخراجات اب انکی استطاعت سے باہر

Sat Mar 25 , 2023
کراچی (پی پی آئی) روپے کی گھٹتی قدر اور سبسڈیز ختم کرنے کے حکومتی اقدام کی وجہ سے کئی افراد کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں تعلیم یافتہ ملازمت پیشہ طبقہ اپنی ضروریات اور اخراجات محدود کرنے پر مجبور ہے۔ ایک سروے کے مطابق ایک عام […]