ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں جو بحران اور طوفان بدتمیزی برپا ہے وہ عمران نیازی کے ’وڑن‘کے بدولت ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ ملک میں جو بحران اور طوفان بدتمیزی برپا ہے وہ عمران نیازی کے “وڑن” کے بدولت ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے ’حقیقی آزادی‘کے وڑن سے قوم ہر روز مستفید ہوتی ہے۔ آپ کے انتشار، گالم گلوچ، الزام تراشی، نفرت اور تقسیم کے “وڑن” سے قوم خوب واقف ہے۔انہو ں نے کہا کہ آئین کی خلافورزی، عدالت اور قانون کی توہین ہی آپ کا وڑن اور سیاست ہے، گرفتاری سے بچنے کیلئے ریاست اور عدالت کی رٹ کو چیلنج کر کے آپ جلسوں میں ’حقیقی آزادی‘ کے نعرے لگا رہے۔ آپ امریکی لابنگ کمپنیوں سے معاہدے کر کے کس منہ سے امریکی غلامی اور حقیقی آزادی کے لیکچر دے رہے؟۔شیری حمان نے کہا کہ جلسہ بے شک کریں لیکن انتشار اور تقسیم کو ہوا نا دیں، جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن ان جلسوں میں ضابطہ اخلاق قانون کو پامال نا کریں۔ خود آئین، قانون اور عدلیہ کی توہین کر کے عوام کو اخلاقیات، آزادی اور قانون کی حکمرانی کا درس نا دیں۔ یہ دوہرہ معیار بند کریں۔