اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا صدرمملکت کے خط کابھرپورجواب آپ آئینی فرض نبھانے میں ناکام ہوئے:شہبا شریف وزیر اعظم نے صدر مملکت کے خط کو پی ٹی آئی کی پریس ریلیز قرار دیدیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کو یکطرفہ اور حکومت مخالف قرار دے دیا۔ شہبازشریف نے صدرعارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھ دیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے خط میں لکھا ہے کہ کہنے پرمجبورہوں کہ آپ کا خط تحریک انصاف کا پریس ریلیزدکھائی دیتا ہے،خط یکطرفہ اورحکومت مخالف خیالات کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف خیالات کا آپ کھلم کھلا اظہارکرتے ہیں،آپ کا خط صدرکے آئینی منصب کا آئینہ دارنہیں،آپ مسلسل یہی کررہے ہیں، آپ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کرکے سابق وزیرِ اعظم کی غیرآئینی ہدایت پرعمل کیا۔وزیرِ اعظم کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کیاآپ کے حکم کوسپریم کورٹ نے 7 اپریل کوغیرآئینی قراردیا،آرٹیکل 91 کلاز 5 کے تحت میرے حلف پربھی آپ آئینی فرض نبھانیمیں ناکام ہوئے،کئی مواقع پرآپ منتخب آئینی حکومت کے خلاف فعال انداز میں کام کرتے آرہے ہیں۔شہبازشریف کا خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ کی پوری کوشش کی۔واضح رہے کہ صدرعارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو24 مارچ کوخط لکھا تھا۔