عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مقبوضہ کشمیرمیں امرت پال سنگھ کے حامیوں پرکڑی نظر

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آر ایس پورہ کے کلیاں گاؤں سے میاں بیوی کی گرفتاری کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ علاقے میں خالصتان کے حامی مبلغ امرت پال سنگھ کے ہمدردوں کی ایک فہرست تیار کرلی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے آر ایس پورہ کے سرحدی گاؤں کلیاں میں چھاپہ مارا اور خالصتان کے حامی رہنما اور ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں ایک میاں بیوی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار جوڑے کی شناخت امرک سنگھ اور اس کی بیوی سربجیت کور کے طور پر کی گئی ہے جو پریم چک گاؤں کے رہنے والے ہیں اور فی الحال آر ایس پورہ قصبے کے قریب کلیاں میں رہتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ امرک سنگھ اور اس کی بیوی سربجیت کور کو تحصیل آر ایس پورہ کے علاقے کلیاں سے حراست میں لیا گیا اور بعد میں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔