عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، تمام مسائل نفسیاتی ہیں:مریم اورنگزیب عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کروانا چاہتے ہیں،، وہ ممکن نہیں:وزیراطلاعات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرواناچاہتے ہیں۔لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، اور گزشتہ روز بلٹ پروف ڈبے میں کھڑے ہوکر خطاب کیا گیا، تصویریں جوڑ کر جلسے کے کامیابی کی مہم چلائی گئی۔ قانون توڑنے والوں نے عالمی سازش کا بیانیہ بنایا، اور کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر سائفر کا بہانہ گھڑا گیا، عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، بلکہ تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کروانا چاہتے ہیں، لیکن ان کی ذہنیت کیمطابق ملک نہیں چل سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے پولیس والوں پر تشدد کیا، پٹرول بم پھینکے، اور جب عمران خان کی پیشی ہو تو کہتے ہیں بزرگ ہوں، بیمارہوں، جب کہ مینار پاکستان پر جلسے کیلئے وہ نہ بزرگ ہیں اور نہ ہی بیمار ہوتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ان کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ کا نام احساس پروگرام رکھا گیا، نوازشریف کے صحت کارڈ کو انصاف صحت کارڈ بنا دیا گیا، کار خانے بند کر کے لنگرخانے کھولے گئے، ن لیگ کے یوتھ پروگرام کو نوجوان پروگرام کا نام دیا گیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر لوٹ مار کی گئی۔