عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ، عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ سنا دیا: پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آئی) سابق ویزر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، نگران حکومت، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے، مینار پاکستان پر عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے، جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔