متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی عبوری ضمانت منظور کر رہے ہیں اور انتظامیہ کو تفصیلی فیصلے میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کا حکم دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ 60 سال سے زائد عمر بائیو میٹرک کا ایشو ہوتا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا 60 سال والوں کے انگوٹھے کا نشان نہیں ہوتا؟ابھی تو ہم نے بائیو میٹرک کا بہت آسان کر دیا ہے۔عدالت نے کہاکہ آپ کہیں بھی وہاں قریب سے بائیو میٹرک کرا سکتے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان نے 17 مارچ حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے کرائی تھی، پھر 18 مارچ یہاں آئے لیکن انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت نہیں لے سکے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیوں ٹرائل کورٹ نہیں گئے؟ پہلے اس پر عدالت کی معاونت کریں۔عدالت نے کہا کہ عدالت کی اس پوائنٹ پر معاونت کریں آپ ٹرائل کورٹ کو کیوں بائی پاس کررہے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر5 سے 10 ہزار لوگ آ جائیں گے تو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، عدالت نے کہاکہ ہمارے مدنظر ہے آپ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، جن کے فالورز بھی ہیں،وکیل عمران خان نے کہاکہ ہم فالورز کو نہیں بلاتے بلکہ وہ خود آ جاتے ہیں،18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس گیا لیکن مجھے داخل نہیں ہونے دیا گیا، ٹرائل کورٹ کے باہر کے واقعات پر عدالت کی معاونت کروں گا