پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤگھراوکیس،اسد عمرکی عبوری ضمانت7اپریل تک منظور لاہور ہائیکورٹ نے شہبازگل کو امریکا جانے کی اجازت دیدی

لاہور(پی پی آئی)جلاؤگھراوکیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی عبوری ضمانت7اپریل تک منظور کی گئی۔ تفصیلات کے مطابقانسداددہشت گردی عدالت لاہور میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران جلاؤگھراو کرنے اور پولیس پرتشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے اسد عمرکی عبوری ضمانت 7 اپریل تک منظورکرلی ہے۔عدالت نے1لاکھ روپے مچلکے جمع کرانیکی ہدایت کر دی۔
عدالت نے اسدعمر کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔عدالت نے گزشتہ روز اسدعمرکے پیش نہ ہونے پرانکی ضمانت خارج کردی تھی۔ دوسری جا نب لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو چار ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔لاہورہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہبازگل کی درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو امریکا جانے کی اجازت دیدی۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔ داریں اثنا سندھ ہائیکورٹ نے شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ منسوخ کردیا۔پولیس نے میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ شہبازگل اور دیگر کے خلاف کیس نہیں بنتا، اس لئے مقدمہ منسوخ کردیا ہے۔عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔