ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان منصوبہ بندی سے ملک کے آئینی اداروں کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں کیا عمران خان پاکستان کی سلامتی اور آئینی اداروں سے زیادہ اہم ہیں، قوم فیصلہ کرے:شرجیل انعام میمن

کراچی(پی پی آ ئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان اور قوم نے 75 سالہ تاریخ میں بہت سے مشکل مراحل کا سامنا کیا ہے لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی نے بیرونی طاقتوں کی ایما پر ملک میں جو انتشار پھیلایا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے منصوبہ بندی سے ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، عمران خان کا پہلا ٹارگٹ پارلیمنٹ تھی،عمران نے پارلیمنٹ کو ترجیح دینے کے بجائے دھرنوں اور لانگ مارچ کو فروغ دیا،اقتدار میں آکر پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ عمران خان نے بارہا آئین و قانون کو پامال کیا،کیا عمران خان پارلیمنٹ سے زیادہ اہم ہیں؟ عمران خان کا دوسرا ٹارگٹ الیکشن کمیشن رہا، اور وہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچاتا رہا ہے، کیا عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے زیادہ اہم ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تیسرا ٹارگٹ عدالتیں رہی ہیں، معزز جج صاحبان کے نام لے لے کر دھمکیاں دیتا رہا، کھلے عام عدالتوں کی توہین کرتا رہا،آج ہمارے نظام عدل کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ کیا عمران خان عدلیہ سے زیادہ اہم ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا چوتھا ٹارگٹ میڈیا اور صحافی بنے،صحافیوں پر حملے کروائے گئے اور لاپتہ کرایا، ملازمتوں سے فارغ کروایا، ٹی وی مالکان کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈالا گیا،کیا عمران خان میڈیا سے زیادہ اہم ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کا پانچواں ٹارگٹ افواج پاکستان ہے،افواج پاکستان اور اہم سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کے خلاف سوشل میڈیا پر گھناؤنی مہم چلائی جا رہی ہے مشرقی پاکستان کا سانحہ ہوا، ملک میں آمرانہ حکومتیں رہیں،بھارت سے تین جنگیں ہوئیں، لیکن قوم ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی لیکن اب عمران خان نے نوجوان نسل کے ذہنوں میں اداروں کے خلاف زہر ڈالا شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے، کیا عمران خان ریاست پاکستان اور پاکستان کے آئینی اداروں سے زیادہ اہم ہے۔