ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری افسران و ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کردی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے ترلے کر رہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی ختم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کر دی جائے، اس پر عملدرآمد نہ کرنا پی اے سی کی ہدایات نظرانداز کرنا ہے۔ مفت بجلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھاؤں گا، آئی ایم ایف کے ترلے کررہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔