پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دھماکہ ایک بھارتی سیکورٹی اہلکار شدید زخمی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں جمعرات کے روز ایک دھماکے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کاایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے ہیرا نگرمیں بارڈر پولیس پوسٹ سانیال کے قریب ہوا۔دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی جموں،سامبااورکٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سانیال کے پورے سرحدی گاؤں کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دھماکہ دستی بم سے کیاگیا یہ کوئی بم نصب کیاگیا تھا۔دھماکے کی آواز دور دیہات تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔