پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التوا: قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) قومی اسمبلی کااجلاس میں سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں مجموعی طور پر3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التوا ہیں۔دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ میں 51 ہزار 744 مقدمات زیر التوا ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات،سندھ ہائیکورٹ میں 85 ہزار 781مقدمات،پشاور ہائیکورٹ میں 41 ہزار 911 مقدمات،بلوچستان ہائیکورٹ میں 4 ہزار 471 مقدمات اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 ہزار 104 مقدمات زیر التواہیں۔التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات وزارت قانون نے پیش کیں۔