پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ حکومت بھی ازخود نوٹس کے نتیجے میں بنی تھی لیکن تب انھیں اس پر اعتراض نہیں تھا: اسد عمر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی ازخود نوٹس کے نتیجے میں بنی تھی لیکن تب انھیں اس پر اعتراض نہیں تھا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی عدالتی اصلاحات بل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ یہ حکومت بھی ایک ازخود نوٹس کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی جو انہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لیا تھا لیکن اس وقت انھیں اس پر اعتراض نہیں تھا۔انہوں نے کہا آئین ہی کے ذریعے آگے بڑھنا مسائل کا حل ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔فواد چوہدری نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں پْش کریں گے تو معاملات ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ تین ماہ میں کیا معجزہ ہوجائے گا، اگر آج سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش کامیاب ہوتی ہے تو پاکستان کا آئین مکمل طور پر متاثر ہوجائے گا۔