ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریگولر حج اسکیم کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں کل تک توسیع مخصوص بینک آج اور کل کھلے رہیں گے، سپانسر شپ اسکیم کی حتمی تاریخ میں بھی اضافہ

اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی۔ ریگولر حج سکیم کیلئے درخواستیں مدت میں توسیع کے بعد اب 2 اپریل تک وصول کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے مخصوص کردہ بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔دریں اثنا سپانسر شپ حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کیلئے بھی آخری تاریخ میں توسیع دی گئی ہے جو اب 9 اپریل تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سپانسر شپ حج سکیم کے امیدوار قرعہ اندازی کے بغیر ہی کامیاب قرار پائیں گے۔