کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور، کاہنہ میں 10 دن کے دوران 17 وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار

لاہور، کاہنہ(پی پی آئی)نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر 10 دن میں 17 وارداتیں کرنے والے3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا.ایس پی ماڈل ٹاون ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرتے ہوئے ٹریس کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ وہ 10 دن میں 17 وارداتیں کر چکے ہیں، وہ صبح مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں رات کو مل کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے ہیں ایس پی ماڈل ٹاون کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان ذکی، اسد، غلام مرتضٰی سے چوری شدہ نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل، پستول برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف تھانہ ہیئر، فیکٹری ایریا اور نشتر کالونی میں 17 مقدمات درج ہیں،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔