سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی

ساﺅ پالو: فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی۔برازیل کے شہر ساو پالو میں ہونیوالی ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں ڈرائیورز نے بہترین ڈرائیونگ کے مظاہرے دکھائے۔ چار بار کے عالمی چیمپئن جرمن ڈرائیور نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ چھبیس اعشاریہ چار سات نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویٹل کو سیزن کی نویں جبکہ کیریئرکی 45 ویں پول پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جرمنی ہی کے کی دوسری اور اسپینش ڈرائیور کی تیسری پوزیشن رہی۔

Next Post

انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20سیریز کا 27نومبر سے لاہور میں آغاز

Mon Nov 25 , 2013
لاہور: پی سی بی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کر کٹ ٹورنامنٹ کا 27 نومبر سے لاہور میں آغاز ہوگا۔ٹورنامنٹ کے میچ قدافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہوں گے،ایونٹ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ شائقین کو اچھے مقابلے […]