اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملالہ یوسفزئی کی پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں شمولیت کی خواہشمند

کراچی (پی پی آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں دلچسپی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی پاکستان ویمن کرکٹ کے ساتھ جڑنے کی خواہشمند ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بعد موجودہ بورڈ کی مینجمنٹ سے بھی ملالہ یوسفزئی نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے بورڈ سے ویمن لیگ کے تمام عمل کے حوالے سے معلومات لیں اور وہ ویمن لیگ کی ایک ٹیم لینا چاہتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی ویمن لیگ کی ٹیموں کے بڈنگ پراسس میں شامل ہوں گی۔گزشتہ سال لاہور آمد کے موقع پر ملالہ یوسفزئی نے ویمن کرکٹرز سے خصوصی طور پر ملاقات کی تھی۔