الیکشن التوا کیس، فل کورٹ کی تشکیل کی درخوآست مسترد، سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیف جسٹس نے انتخابات کے التوا کے معاملے میں حکومت کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور اس معاملے کی سماعت بھی پیر کی صبح تک ملتوی کر دی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا ہے۔