جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل کے خلاف فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

اسلام آ باد (پی پی آئی) رہنما تحریک انصاف شہباز گل اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں فرد جرم ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس کی عدالت میں شہباز گِل اسلام آباد کی ضلع کچہری پیش ہوئے۔دوران سماعت جج نے شہباز گل سے مکالمہ کیا کہ آپ تو بیرون ملک جارہے ہیں، اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جارہا ہوں، جنرل شعیب کے فیصلے پر سلام آپ کو پیش کرتا ہوں، جس پر جج نے استفسار کیا کہ آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟ شہبازگل نے جواب میں کہا کہ دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کردیں! اس پر جج نے کہا کہ آپ کوکون ساپیدل جانا ہے۔شہبازگل کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا، اس پر عدالت نے درخواست لکھ کر جمع کرنے کی ہدایت کردی۔بعد ازاں عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔