جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کیلئے پبلک ایپ ”میرا پیارا“ پر کام شروع

لاہور(پی پی آئی) بچھڑے لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے پنجاب پولیس پبلک ایپ ’میرا پیارا‘ پر کام کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ’میرا پیارا‘ ایپ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی گئی۔’میرا پیارا‘ ایپ کے ذریعے گمشدہ بچوں، بزرگوں، مریضوں کو ورثا سے ملایا جائے گا، اس ایپ میں گمشدہ بچے اور افراد، ان کے لواحقین کا بائیو ڈیٹا، تصویر، فنگر پرنٹ، شناختی کارڈ اور ب فارم کی تفصیلات ہوں گی۔گمشدہ بچوں، افراد اور ان کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے جبکہ پنجاب بھر کے تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹس کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔یتیم خانوں، دارالامان اور دیگر اداروں میں مقیم بچوں اور افراد کا ڈیٹا بھی ’میرا پیارا‘ ایپ پر موجود ہوگا، شہری اپنے موبائل فون، فرنٹ ڈیسک، تحفظ مرکز اورخدمت مرکز کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ ”میرا پیارا“ پر لوڈ کر سکیں گے۔نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے 6 سال سے گمشدہ بچے کو ورثاسے ملانے پر سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کی تعریف کی۔محسن نقوی نے دورہ گوجرانوالہ میں معصوم بچے کے ورثا کی تلاش کی ہدایت کی تھی، سپیشل بچے کی تلاش کرتے کرتے والد اللہ کو پیارا ہوگیا اور والدہ دربدر پھرتی رہی۔