جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مارچ کے مہینے میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کے ماہانہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا: اسد عمر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کے ماہانہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں افراط زر کی شرح 35.4فیصد ہو گئی ہے، قوم کی کمر توڑ دی مہنگائی سے اور ان کو جبر اور فسطائیت سے فرصت نہیں ملتی۔ ایک اور ٹو یٹ میں اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ اعلانیہ آئین سے بغاوت کی دھمکی دے رہی ہے، سپریم کورٹ کے رولز کے مطابق اس نوعیت کا مقدمہ 2 رکنی بینچ بھی سن سکتا ہے۔ان حقائق کی روشنی میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جو چیخیں آپ حکومتی نمائندوں سے سن رہے ہیں وہ نہ بینچ کی وجہ سے ہیں نا رولز کی وجہ سے۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کے آئین 90 دن میں الیکشن پر واضح ہے اور الیکشن ان کو اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے۔