یورپا لیگ :چیک فٹ بال کلب کو ہنگامہ آرائی پر جرمانہ

پیراگو:یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے چیک ری پبلک کے کلب اسپارٹا پیراگو کوسلووان بریٹسیلوا کے خلاف یورپا لیگ کے میچ کے دوران میدان میں شورشرابہ کرنے پر جرمانہ کردیا۔یورپین ایسو سی ایشن نے اسپارٹا پر80ہزار یورو جبکہ سلووان پر50ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا۔ چیک فٹ بال کلب اسپارٹا کے مداحوں نے ایک ہفتہ قبل سلووان بریٹسیلواکے خلاف میچ میں مخالف کلب اور ان کے درمیان لگائے گئے رکاوٹوں کو توڑدیا تھا اور ہنگامہ آرائی کی تھی جبکہ یہ میچ اسپارٹا نے 0-3سے جیت لیا تھا۔ اسپارٹا نے دعویٰ کیا تھا کہ سلووان کے مداحوں کی جانب سے اکسائے جانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی ، یورپین فٹ بال ایسو سی ایشن نے سلووان کو50ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔ یورپا لیگ کا اگلا میچ اگلے ہفتے پیراگو میں ہی کھیلاجائے گا۔

Latest from Blog