بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹوریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو سابق وزیراعظم کی انتقامی کارروائی، عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش قرا ردیتے ہوئے کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کی صدر نے منظوری دے دی تھی۔