بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہونڈا بائیک کی قیمت میں پھراضافہ، نئی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر گزشتہ ماہ بھی قیمتوں میں 7 ہزار سے 25 ہزار تک کا بڑا اضافہ ہوا تھا

کراچی (پی پی آئی) ہونڈا بائیکس کی قیمتیں میں پھر بڑھادی گئی ہیں جس کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 5 ہزار روپے کے اضافے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے تک جاپہنچی ہے۔ سی ڈی 70 کی پرانی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے تھی۔جاپانی برینڈ ایٹلس ہونڈا کی دوسری مشہور ترین موٹر سائیکل سی جی 125 کی بات کی جائے تو اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔اس سے قبل سی جی 125, 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے میں دستیاب تھی۔ اسی طرح ہونڈا سی جی 125 ایس ای 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 60 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 7 ہزار 400 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 900 روپے تک جاپہنچی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پہلی اپریل 2023 سے ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں 7 ہزار سے 25 ہزار تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔