بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر بیربل کے قتل میں زخمی خاتون کے ملوث ہونے کا شبہ ریوو گنیانی کی مدعیت میں قتل اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج

کراچی (پی پی آئی)ڈاکٹر بیربل کے بھائی ریوو گنیانی نے زخمی خاتون قرۃ العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکردیا جبکہ گارڈن تھانے میں مقتول بیربل کے بھائی ریوو گنیانی کی مدعیت میں مقدمہ قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں مقتول کے بھائی نے زخمی خاتون قرۃ العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکردیا ہے۔بھائی نے بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں الخیر کلینک کے نام سے آئی کلینک تھا، گزشتہ روز فون پر گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو جناح اسپتال پہنچے تو اسپتال میں لاش موجود تھی، بھائی کے سر میں دو گولیاں لگی ہوئی تھی، جس کے بعد گارڈن پولیس نے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی۔پی پی آئی کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلینک بند کر کے اپنی کار میں گھر جا رہے تھے کہ گارڈن گڈلک ہال کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے بعد کار آگے جاکر پاکستان کوارٹر کی دیوار سے ٹکرائی گئی۔مقتول کے بھائی ریووگنیانی نے کہا کہ کار کے بونٹ پر بھی ایک گولی کا نشان ہے جبکہ کار میں سوار ان کی اسسٹنٹ قرالعین کو بھی گولی لگی ہمیں شبہ ہے کہ اس قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ قرالعین ملوث ہو سکتی ہے۔