گھرمیں گھسنے والوں کاتعلق پی ٹی آئی کے مخالفین سے: جمائما گولڈ ا سمتھکا پولیس کو بیان

لندن (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اورآنجہانی ارب پتی بزنس مین سرجیمز گولڈ ا سمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ ا سمتھ نے اپنے گھرمیں گھسنے کی کوشش کا الزام پی ٹی آئی کے مخالف مظاہرین پر عائد کیا ہے۔جمائماکے گھرمیں چند روز قبل نامعلوم افراد کی داخلے کی کوشش کی تحقیقات جاری ہے۔ جمائما نے اسکاٹ لینڈ یارڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ نومبر میں مظاہرین کی جانب سے ان کے بیڈروم میں گھسنے کی پریشان کن دھمکیوں کو نظرانداز کیا تھا۔میٹروپولیٹن پولیس سے اپیل کرتے ہوئے جمائما نے زور دیا کہ وہ ان کے سابق شوہر(عمران خان) کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرے۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 55مثبت کیسز رپورٹ

Sun Apr 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 55مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار836کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے […]