سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو ایک اور وزیراعظم فارغ ہو سکتا ہے: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بنچ صرف عمل درآمد کا بنچ ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے ججوں کو استعفا دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔