سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی رینکنگ، پاکستانی پاسپورٹ چوتھی کمزور ترین پوزیشن پر 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری،2 ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ پر انٹری سہولت حاصل

کراچی (پی پی آئی)دنیا میں طاقتور پاسپورٹس کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق وہ ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزہ3 ماہ کیلئے قیام کرسکتے ہیں ان میں بارباڈوس،ڈومینیکا،گمبیا،ہیٹی،مائیکرونیشیا،سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وینواتوشامل ہیں۔اسکے علاوہ قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔