سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری تجارتی خسارہ35.51 فیصد کمی سے22 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا:ادارہ شماریات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) موجودہ مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں ریکارڈ پینتیس اعشاریہ پانچ ایک فیصد کمی آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کردیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 تا مارچ 2023 تجارتی خسارے میں 12 ارب 60 کروڑ ڈالرکی نمایاں کمی دیکھی گئی۔تجارتی خسارے کا حجم پینتیس اعشاریہ پانچ ایک فیصد کمی کیساتھ 22 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارے کا حجم پینتیس ارب پچاس کروڑ ڈالرتھا۔ ادارہ شماریات کیمطابق فروری کی نسبت مارچ 2023 میں برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا اورحجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا۔جولائی تا مارچ ملکی برآمدات 9 اعشاریہ آٹھ سات فیصد کمی کیساتھ 21 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔درآمدات پچیس اعشاریہ تین چار فیصد کمی سے 43 ارب 94 کروڑ ڈالرریکارڈ کی گئیں۔