سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق بھارتی فوجیوں کے راجوری اور پونچھ میں احتجاجی مارچ

جموں (پی پی آ ئی) ماضی میں ناقص خوراک اور سینئرز کے نارواسلوک کے خلاف بھارتی فوج کے حاضر سروس اہلکاروں کے احتجاج کے بعد اب بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں نے بھی غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے اضلاع راجوری اور پونچھ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق سابق بھارتی فوجیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں راجوری قصبے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مارچ کیاجبکہ نوشہرہ قصبے میں سینکڑوں سابق فوجیوں نے جمع ہو کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تحریری یادداشت پیش کی۔ان سابق فوجیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ اس سے قبل حاضر سروس بھارتی فوجی بھی کئی مواقع پر قابل رحم حالات کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔