اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشنرز کواپریل کی پنشن قبل ازعید ادا کی جائے،پنشنرز فورم کی اپیل ساڑھے8 ہزار روپے میں گزارہ ممکن نہیں

کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کواپریل کی پنشن قبل ازعید 18 اپریل تک ادا کی جائے فورم نے توجہ دلائی کہ مہنگائی کے بدترین دور میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کی قلیل پنشن سے میاں بیوی کا باعزت گزارہ یاعلاج ومعالجہ ناممکن ہے اس لئے عید پر اضافی پنشن بطور عید بونس دی جائے تاکہ پنشنرز اپنے پوتا پوتیوں اور نواسہ نواسیوں کو عیدی دے سکیں۔پی پی آئی کے مطابق پنشن میں آخری بار اضافہ جنوری 2020 ء میں کیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ واجب ہو جاتا ہے۔ لہذاوقت کا تقاضہ ہے کہ تین برس کی طویل مدت گزر جانے اور پنشن فنڈ کی فوری طور پر ایکچوریل ویلیویشن کرانے کے بعد ای او بی آئی پنشن میں فوری طور پر معقول اضافہ کیا جائے۔