کراچی (پی پی آئی) مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے سلسلہ میں تحریک انصاف نے پی ڈی ایم سے باہرکی پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال پر مشاورت کی جاسکے۔پی پی آئی کے مطابق ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔