واشنگٹن/کراچی (پی پی آئی) ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر عمران خان کی تصویر شائع کرتے ہوئے ان کی سیاسی جدوجہد کو موضوع بنایا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹائم میگزین کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ میگزین کے مئی کے شمارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک خصوصی انٹرویو بھی شامل ہوگا۔ٹائم میگزین نے سرورق کی تصویر اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ“عمران خان کو حکومت سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا لیکن اسکے باوجود وہ پاکستان میں مقبول ہیں۔