سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی، وفاقی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سند ہا ئی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردئیے۔عدالت میں سکینہ، ثمینہ اور صائمہ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں تھیں جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔