جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔نیپرادستاویزکے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اورسرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا،گھریلو صارفین کی بجلی 50 فیصد مہنگی کی گئی۔ دستاویز کے مطابق گھریلوصارفین کیلئے بجلی کے نرخ 8روپے 50 پیسے بڑھے، جس سے صارفین کا ٹیرف 18.04 روپے سے 26.54 روپے ہوگیا۔دوسری جانب کمرشل صارفین کی بجلی 11روپے فی یونٹ مہنگی ہوئی،صنعتی صارفین کی بجلی 9روپے 55پیسے مہنگی کی گئی،زرعی صارفین کے ٹیرف میں 9 روپے 14پیسے کا اضافہ ہوا۔نیپرادستاویز کے مطابق توانائی کی قمیت 655ارب سے بڑھ کر 1152ارب ہوگئی۔کیپسٹی چارجز 794ارب سے بڑھ کر 1251ارب ہوگئے۔بجلی کی پیداواری لاگت 22فیصد اضافہ ہوگیا۔جبکہ مجموعی پیداوری لاگت 1515 ارب سے بڑھ کر 2518ارب ہوگئی۔