جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری تنازعہ کشمیر حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے:کل جماعتی حریت کانفرنس

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماؤں امتیاز وانی، اعجاز رحمانی، شیخ محمد یعقوب، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف، جاوید جہانگیر اور منظور احمد شاہ نے اپنے بیانات میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کیلئے وہاں فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے، مودی حکومت کشمیریوں کی زمینوں، گھروں اور دیگر املاک پر اسرائیلی طرز پر قبضہ کر رہی ہے، فسطائی مودی حکومت کی گھا?نی کارروائیوں کا بنیادی مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے انتہا مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی کے اپنے نصب العین پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیرکے رہنماؤں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔