اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے کہاکہ فریقین جمعے تک علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کریں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔
Next Post
توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست خارج
Tue Apr 11 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست خارج کردی،پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل سیشن […]
