افغان سرحد کے فرینڈشپ گیٹ پر پارسل سے 8 کلو آئس،4 کلو ہیروئن برآمد

کوئٹہ /قلعہ عبداللہ/ (پی پی آئی) افغانستان کی سرحد پر واقع فرینڈشپ گیٹ پر مشکوک پارسل سے 8 کلو آئس اور 4 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں غیر آباد مکانات سے 242 کلو سے زائد چرس قبضے میں لے لی گئی۔ انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔